حیدرآباد۔18۔اپریل(اعتماد نیوز)آج تلگو دیشم ۔بی جے پی میں اختلافات کو ختم
کرتے ہوئے دو بارہ اتحاد کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم سیما آندھرا میں
بی جے پی کے نشستوں کی تعداد میں کمی کر دی گئی۔ جسکے تحت بی جے پی سیما
آندھرا کے 4پارلیمانی حلقوں میں اور 13اسمبلی حلقوں میں مقابلہ کریگی۔اور
سریکا کولم کے اچھا پورم میں بی جے پی نے مقابلہ کرنے سے دستبرداری
اختیار
کرلی۔ آندھرا پردیش کے بی جے پی کے صدر ہری بابو نے کہا کہ اختلاف پیدا
ہونا عام بات ہے۔بی جے پی قائدین قائدین نے کہا کہ تلگو دیشم اور بی جے پی
کے درمیان اتحاد بنیادی طور پر دو باتوں پر قرار پایا۔ ایک آندھرا پردیش
اور تلنگانہ میں ترقی اور کانگریس سے پاک حکومت کی تشکیل ۔چنانچہ انہوں نے
کہا کہ سیما آندھرا اور تلنگانہ میں بی جے پی کا اقتدار پر فائز ہونا
یقینی ہے۔